ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں مزیدچھ عرضیاں داخل ہوئیں 

شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں مزیدچھ عرضیاں داخل ہوئیں 

Tue, 28 Jan 2020 00:07:57    S.O. News Service

نئی دہلی ،27 /جنوری(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف سڑک سے سپریم کورٹ تک جنگ لڑی جا رہی ہے۔سی اے اے کے خلاف پیر کو چھ اور عرضیاں داخل کی گئیں۔اس میں سے ایک درخواست اسوم جن مورچہ، اے آئی یو ڈی ایف کی جانب سے داخل کی گئی ہے۔ان درخواستوں کے ذریعے سی اے اے کے ماتحت قوانین جیسے پاسپورٹ ایکٹ اور دیگر قوانین پر اسٹے لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حالانکہ چیف جسٹس ایس اے بوبڑے نے اسٹے سے انکار کرتے ہوئے باقی معاملات کی طرح ان درخواستوں پر بھی پانچویں ہفتے میں سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے بدھ کو شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے اس سلسلے میں چار ہفتے میں جواب مانگا ہے۔اس کے بعد یعنی پانچویں ہفتے میں کیس کی سماعت ہو گی۔اس دوران طے کیا جائے گا کہ معاملہ آئین بنچ کے پاس بھیجا جائے یا نہیں۔ساتھ ہی سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ سی اے اے سے جڑے معاملے میں اب کسی بھی ہائی کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی۔اس کی مانگ مرکزی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل تشار مہتہ نے کی تھی۔ اس سے پہلے سی اے اے کو لے کر سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے 144 عرضیاں داخل کی گئی تھی۔جس سے 141 عرضیاں اس قانون کے خلاف دائر ہوئی جبکہ ایک درخواست حمایت میں اور ایک مرکزی حکومت کی درخواست تھی۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ملک کے مختلف ہائی کورٹ میں زیر التواء سی اے اے کے خلاف دائر درخواستوں کو سپریم کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کی مانگ کی تھی، جسے کورٹ نے قبول کر لیا۔


Share: